”
محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ملک بھر کے 26 بینکوں کے صدور کو خط لکھ دیا۔
ڈائریکٹرا یکسائز لا ہور محمد آصف کا کہنا ہے کہ 14 دن میں ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ بینکوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے میں میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارف
تمام بینکوں کے ہیڈ ز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 18 ہزار سے زائد ٹوکن ٹیکس نا دہندہ گاڑیاں شامل ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں۔
خط کے متن کے مطابق نا دہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کیساتھ 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔
”