”
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ،کئی ہفتوں سے مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں بڑی کمی آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 3 ہزار 220 روپے کا ہو گیا۔
سونا مزید 1500 روپے مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88روپے کی سطح پر آ گئی۔
”