”
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نارووال لیگی کارکن کی ہلاکت پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے لیگی کارکن کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیاہے،سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے۔
ہیڈ کوچ کیلئے انٹرویو کر رہے ،کمیٹی کچھ دنوں میں اعلان کر دیگی،چیئرمین پی سی بی
انکا کہنا تھا کہ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں ، سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی کارکن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نارووال سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او نارووال کو ہدایت کی ہے کہ ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملےکے تین مقدمات درج
خیال رہے کہ نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے ۔
واقعے پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق ہونے والا محمد یوسف ن لیگی کارکن تھا، پی ٹی آئی دہشت گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے ، یہ غنڈہ گردی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، یہ قانون سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جن کے آشیر باد سے یہ ہو رہا ہے ان کو بھی قانونی گرفت میں لائیں گے۔
گورنر سندھ کا بے روزگار افراد کیلئے’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘شروع کرنے کا اعلان
پولیس کے مطابق پی پی 54 نارووال میں کوٹ نا جو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ایک سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی محمد یوسف اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ نا جو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔
”